حیدرآباد،24اکتوبر(ایجنسی)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے شروع کردہ دستخطی مہم کا سلسلہ پورے ملک اور شہروں میں جاری ہے - اس سلسلے میں شہر حیدرآباد کے نامپلی اسمبلی حقلے صابر نگر میں بھی دستخطی مہم چلائی گئی،
اس مہم میں صابر نگر کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- اس مہم کو چلاتے ہوئے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے دستخطیں لیں گئیں- جس میں مرد حضرات نے 359 اور خواتین
کی 380 دستخطیں لیں گیئں-
اس مہم میں محمد اسمعیل ، محمد اشفاق ، اور صابر نگر سرگرم سماجی کارکن اور شیخ عرفان نے حصہ لیا- اور دستخطی مہم کے فارم صفا بیت المال کے مفتی برہان صاحب کے حوالے کیا گیا-
آپ کو بتا دیں کے ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی جہاں لگ بھگ 17 کڑوڑ ہے وہاں تقریبا 3٫5 لاکھ لوگ ہی طلاق دینے کا قدم اٹھاتے ہیں - جبکہ 100 کروڑ ہندؤں میں طلاق کی شرح 3٫7 فیصد ہے-